مرد بحران اسد شفیق کی رینکنگ کو پر لگ گئے
ایک ساتھ پانچ درجے ترقی نے بلے باز کو 20 ویں نمبر پر پہنچادیا۔
برسبین کے مرد بحران اسد شفیق کی رینکنگ کو پر لگ گئے جو ایک ساتھ 5 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 20 میں واپس لوٹ آئے جب کہ یونس خان اور اظہر علی کو بھی ایک ایک درجہ ترقی مل گئی۔
برسبین ٹیسٹ کی آخری اننگز میں اسد شفیق نے ٹیل اینڈرز کی مدد سے پاکستان کو ورلڈ ریکارڈ ہدف کے قریب پہنچایا، اس دوران انتہائی دباؤ میں انھوں نے شاندار سنچری بنائی جس کی بدولت نہ صرف انھیں ہاری ہوئی ٹیم کا حصہ ہونے کے باوجود مین آف دی میچ قرار دیا گیا بلکہ رینکنگ میں بھی وہ شاندار کم بیک کرنے میں کامیاب ہوگئے، ایک ساتھ پانچ درجے ترقی نے انھیں 20 ویں نمبر پر پہنچادیا، اسی میچ میں ہی ففٹیز اسکور کرنے والے یونس خان اور اظہر علی کو بھی ایک ایک درجہ ترقی حاصل ہوئی، سینئر بیٹسمین آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے جبکہ نائب کپتان نے 16 پوزیشن سنبھال لی۔
برسبین میں 4 اور 74 رنز کی اننگز کھیلنے والےعثمان خواجہ بھی کیریئر بیسٹ 18ویں پوزیشن پر آچکے ہیں۔ چنئی ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ پر رنز کے انبارلگانے والی بھارتی جوڑی کو بھی کیریئر کی بہترین رینکنگ پوزیشنز سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آگیا، 199 رنز بنانے والے لوکیش راہول 29 درجے بہتری کے بعد 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے، 303 رنز ناٹ آؤٹ نے کرون نائیر کو 122 ویں نمبر سے اٹھاکر 55 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔
بولرز رینکنگ میں وہاب ریاض کو 2 درجے ترقی نے 24 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے، فاسٹ بولر اپنے طویل کیریئر میں پہلی بار اس پوزیشن پر پہنچے۔ ٹیسٹ بولرز میں ٹاپ دونوں پوزیشنز اب بھارت کے قبضے میں آچکی ہیں، چنئی میں 10 وکٹیں لینے والے رویندرا جڈیجا، جوش ہیزل ووڈ، جیمز اینڈرسن، ڈیل اسٹین اور رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹاپ پر پہلے ہی ان کے ساتھی اسپنر روی چندرن ایشون موجود ہیں۔