نیب نے راجہ پرویز کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی
قومی احتساب بیورو نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف تین انکوائریوں کو انویسٹی گیشن میں بدلنے کی بھی منظوری دیدی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی جب کہ انہی کے خلاف 3 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ نیب نے ان کے خلاف تین انکوائریوں کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس منظور
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گلف رینٹل پاور کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریشما پاورز جنریشن میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر ریفرنس کی منظوری دی گئی۔
نیب نے مختلف کیسز میں مزید 6 انکوائریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی انکوائری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک نیویارک سٹی، بحرین اور ریاض کی برانچوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کی جائے گی جس میں بینک افسران کے خلاف قرضوں، غیر قانونی ایڈوانس اور سکوک بانڈز کی فروخت پر انکوائری ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی پلی بارگین کی درخواست منظور
نیب کی جانب سے سید پور ویلج اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر سردار حیات محمد خان مندوخیل کے خلاف انکوائری کی جائے گی جن پر 455 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جب کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی جن پر آئی ٹی کے سامان میں خریداری میں خرد برد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب نے تین انکوائریوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں ممبر قومی اسمبلی میر منور تالپور، سردار بابک حسین اور وزارت ریلوے کے افسران کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کی جائے گی۔