سی جی ٹی اسپیشل پروسیجرزو رولز کا مسودہ جاری

ایف بی آرنے اسٹیک ہولڈرزسے مسودے پر15روزمیںتجاویزطلب کرلیں،دستاویز


Irshad Ansari July 27, 2012
ایف بی آرنے اسٹیک ہولڈرزسے مسودے پر 15 روز میں تجاویز طلب کرلیں،دستاویز۔ فائل فوٹو

ایف بی آر نے اسٹاک ایکسچینجز سے کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی کیلیے کیپٹل گین ٹیکس اسپیشل پروسیجرز و رولز کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) انکم ٹیکس آرڈیننس کے آٹھویں شیڈول کے مطابق اسٹاک ایکسچینجز سے کیپٹل گین ٹیکس وصولی کرے گی۔

ایف بی آرنے اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ ان رولز کے بارے میں 15روز میںتجاویز دی جاسکتی ہیں بصورت دیگر 15روزکے بعد یہ رولز خود بخود لاگو ہو جائیں گے۔ مسودے کے مطابق ان رولز کا اطلاق 24اپریل 2012 اور اس کے بعد لسٹڈ سیکیورٹیز سے حاصل ہونے والے کیپٹل گین پر ہوگا تاہم ری ڈیم ایبل کیپٹل کے کیسوں میں ان رولز کا اطلاق یکم جولائی 2012 سے حاصل ہونے والے کیپٹل گین پر ہوگا، اس کے علاوہ این سی سی پی ایل کیپٹل گین کی کمپیوٹنگ کیلیے اکائونٹ ٹرانزیکشنزاور انکی وہ ویلیو شمار کرے گی جو این سی سی پی ایل کے سسٹم میں پروسیجرز کے مطابق رپورٹ کی گئی ہوگی۔

علاوہ ازیں کسی بھی شخص کی طرف سے اسٹاک ایکسچینجز میں اپنے حصص (سیکیورٹی)کی فروخت پر اسے حاصل ہونیوالی قیمت سے اس سیکیورٹی کی قیمت خرید کو نکال کر جو رقم بچے گی اسے کیپٹل گین تصور کیا جائیگا اور اسی فارمولے کے تحت جو کیپٹل گین ہوا ہوگا اس پر کیپٹل گین ٹیکس وصول کیا جائیگا، اس کے علاوہ کسی بھی سیکیورٹی کی ڈسپوذل پر کیپٹل گین اور نقصان کی کمپیوشن ان فرسٹ آوٹ (فیفو) انوینٹری اکائونٹنگ میتھڈ کی بنیاد پر ہوگی، این سی سی پی ایل 0.5 فیصد کلائنٹ ٹریڈ اور0.25 فیصد سی جی ٹی بروکرز کے حصے کی ٹریڈ پر کٹوتی کریگی، فنانسنگ کاسٹ کی بھی کٹوتی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں