احمد شہزاد کو امپائرسے بدتمیزی  کرنے پر جرمانے کا سامنا

ڈومسٹک میچ میں امپائر سے الجھنے پر پی سی بی نے احمد شہزاد پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔


Sports Desk December 21, 2016
ڈومسٹک میچ میں امپائر سے الجھنے پر پی سی بی نے احمد شہزاد پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ اوپنراحمد شہزاد کوامپائر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ کے دوران میچ آفیشل سے الجھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

ورلڈکپ کے بعد احمد شہزاد اورعمراکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہرکردیا گیا تھا مگرانھوں نے اس سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔ پہلے عمراکمل کے ایک کے بعد ایک کارنامے سامنے آتے رہے لیکن اب احمد شہزاد بھی اپنے رویے کے باعث جرمانے کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک میچ کے دوران احمد شہزاد نے آؤٹ دیے جانے پراعتراض کیا جس کے بعد امپائر نے ان کی شکایت کردی، بدتمیزی کرنے کا الزام درست ثابت ہونے پر احمد شہزاد پر پی سی بی کی جانب سے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں