ڈوپلیسی آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کے خلاف اپیل میں ناکام

ڈوپلیسی پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ اور تین منفی پوائنٹ کی سزا بھی برقرار رہے گی

ڈوپلیسی پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ اور تین منفی پوائنٹ کی سزا بھی برقرار رہے گی- فوٹو: فائل

لاہور:
جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی دورۂ آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کیخلاف اپیل میں ناکام ہوگئے ہیں۔


جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی دورۂ آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کیخلاف اپیل میں ناکام ہوگئے، کیس کی سماعت گذشتہ دنوں ہوئی تھی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلے کا اعلان گذشتہ روزکیا، اپیل کی سماعت کرنے والے جیوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو بدستور آئی سی سی قانون 42.3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، ان پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ اور تین منفی پوائنٹ کی سزا بھی برقرار رہے گی، جس کا اعلان میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ابتدائی طور پر کیا تھا۔
Load Next Story