نواب شاہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پولیس اہلکار جاں بحق مکان مالک زخمی

ملزمان 20تولے کے زیورات، نقدی و دیگر قیمتی سامان لے اڑے، ملزمان کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس اہلکار پر گولیاں برسا دیں


Nama Nigar December 26, 2012
ایس ایس پی خالد مصطفی نے کہا کہ ملزمان کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ کے علاقے غلام رسول شاہ کالونی میں3 نامعلوم مسلح ملزمان آصف قریشی نامی شخص کے مکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 تولے کے طلائی زیورات، 50 ہزار نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے مکان مالک کو زخمی کر دیا۔

ڈاکووں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو گھر کے باہر گلی میں موجود پولیس اہلکار تنظیم خان پٹھان نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی کو پی ایم سی اسپتال لایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی و دیگر پولیس افسران پی ایم سی اسپتال پہنچ گئے، جب کہ علاقے کی ناکا بندی کر ا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی خالد مصطفی نے کہا کہ ملزمان کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |