ملزمان نے کرایے پرفلیٹ لیاتھا مالک کو گرفتارکرلیا پولیس

ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلیے امیگریشن حکام کوخط لکھ دیا


Staff Reporter December 26, 2012
پولیس نے جس فلیٹ پر چھا پہ مارا وہ کرایہ پر حاصل کیا ہوا تھا اور پولیس نے فلیٹ کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

درخشاں پولیس نے معمولی تنازع پر ڈی ایس پی کے بیٹے کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلیے امیگریشن حکام کو خط ارسال کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کرایے پرفلیٹ لیاتھا،مالک کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیفنس فیز 5میں معمولی تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں قتل کیے جانے والے ڈی ایس پی اورنگزیب کے جواں سال بیٹے شاہ زیب کے قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے امیگریشن حکام کو خط ارسال کردیاْ۔

ذرائع کے مطابق ایچ ایس او تھانہ درخشاں سلیم نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک نامزد ملزم کی گرفتاری کیلیے کنٹری کلب اپارٹمنٹ میں اس کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تاہم فلیٹ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے جس فلیٹ پر چھا پہ مارا وہ کرایہ پر حاصل کیا ہوا تھا اور پولیس نے فلیٹ کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں