طارق رفیع سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرمقرر

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی سفارش پر گورنر سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


Staff Reporter December 26, 2012
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی سفارش پر گورنر سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر ا ور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے پروفیسر طارق رفیع کوساڑھے تین سال کیلیے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقررکردیا۔

وہ اس سے قبل گذشتہ 6ماہ سے اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلرتھے،ان کی مدت ملازمت 26 دسمبرکوپوری ہورہی تھی جس کے بعد انھیں ایک مکمل ''ٹینوور'' دیتے ہوئے مدت ملازمت میں ساڑھے تین سال کی توسیع کردی گئی، ڈاکٹرطارق رفیع کی آئندہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

ان کی تقرری کی سفارش وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کی گئی تھی جس پرگورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے پروفیسر طارق رفیع کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، 28 جون کو گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کی ہدایت پر پروفیسرطارق رفیع کو 6ماہ کیلیے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں