اپوزیشن ملک پر رحم کرے اور کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالے حمزہ شہباز
دھرنے والے دھرنے دیتے رہیں گے اور ہم ترقی كا سفر طے كرتے رہیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ اپوزیشن ملك پر رحم كرے اور آنے والی نسلوں كے لیے ہونے والے كاموں میں ركاوٹ نہ ڈالے۔
الحمرا ہال میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مسیحی بھائیوں كے حقوق كا تحفظ مسلم لیگی حكومت كی اولین ترجیح ہے، جب جوزف كالونی میں آگ لگی تھی اور عورتوں كے جہیز تك جل گئے تھے تو شہبازشریف اس وقت تك جوزف كالونی سے نہیں اُٹھے تھے جب تك اُنہوں نے تمام لوگوں كونئے گھر اور جہیز نہیں بنوا دئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی بلدیاتی ممبران سے جلد ملاقات كروں گا اور اِن كی آبادیوں كی ڈیولپمنٹ پر جلد كام كیا جائے گا۔
حمزہ شہباز نے كہا كہ یہ ملك ترقی كی راہ پر تیزی سے گامزن ہے، گوادر اور سی پیك پر دن رات كام ہو رہا ہے، جلد ہی ملك كو لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات مل جائے گی۔ انہوں نے تحریک انصاف اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے دھرنے دیتے رہیں گے اور ہم ترقی كا سفر طے كرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن سے درخواست كی كہ اس ملك پر رحم كریں اور آنے والی نسلوں كے لیے ہونے والے كاموں ركاوٹ نہ ڈالیں، سازش سے نہیں بلكہ محنت اور خدمت سے ہی اس ملك كا وزیر اعظم بنا جا سكتا ہے۔