ٹنڈو الہیار میں 80 ملین روپے کے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں

واٹر سپلائی، سی سی بلاک اورڈرینج کی مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے، عادل صدیقی


Nama Nigar December 26, 2012
30 ملین روپے سے زائد لاگت پر مشتمل واٹر سپلائی لائن کی یونین کونسل ایک اور 2 میں تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

صوبائی وزیربرائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عادل صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع ٹنڈو الہیار میں 80 ملین روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی، سی سی بلاک اور ڈرینج کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

جبکہ 30 ملین روپے سے زائد لاگت پر مشتمل واٹر سپلائی لائن کی یونین کونسل ایک اور 2 میں تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ حیسکو کے عدم تعاون سے صوبے بھر میں 190 اسکیمیں مکمل ہوجانے کے باوجود التواء کا شکار ہیں۔ سندھ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چالیس R.O پلانٹ لگائے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹنڈوالہیار میں معززین شہر اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ٹنڈوالہیار کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ٹنڈو الہیار میں مین کھڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے ایم پی اے زریں مجید کے فنڈ سے15 ملین رو پے سے کام جاری ہے، جبکہ ستار ڈسپوزل کی تعمیر اور مرمت کے لیے سینیٹر احمد علی کے فنڈ سے ترقیاتی کام جاری ہے اور ایم پی اے شہناز سیف الدین کے فنڈ سے 15ملین کی لاگت سے واٹر سپلائی لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے جبکہ اقلیتی ایم پی اے رشید خان کے فنڈ سے مختلف یوسیز میں 40 ملین کی لاگت سے سی سی بلاک کے کام جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے 30 ملین روپے پر مشتمل واٹر سپلائی اسکیم یوسی ون اور ٹو مکمل کی جاچکی ہے۔ ٹنڈو الہیار میں بہت جلد الٹرا فلٹر پلانٹ کے ذریعے پانی چیک کرایا جائے گا، جبکہ 5 بستروں پر مشتمل امراض قلب کا شعبہ قائم کرنے کے لیے بھی کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ کی مختلف اسکیموں سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو یادداشتیں بھیجی جا چکی ہیں جبکہ ضلع ٹنڈوالہیار کے مسائل حل کرنے کیلیے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی سے ملاقات کر کے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ بعدا زاں صوبائی وزیر نے پریس کلب ٹنڈو الہیار کا دورہ کیا اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پریس کلب کے لیے25 ہزار روپے دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |