توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ایران پاکستان کی بھرپور مدد کریگا قونصل جنرل

کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائینگے، امریکا و اسرائیل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے دشمن ہیں، مہدی سبحانی


Express News Desk/Nama Nigar December 26, 2012
ایران کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت مراکز اور اسکول کی عمارتیں تعمیر کرنے کے لیے 100ملین ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات پر امریکا ناراض ہے۔

امریکا اور اسرائیل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے دشمن ہیں اور دونوں ممالک نہیں چاہتے کہ ایران پاکستان کو گیس فراہم کرے تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ایران توانائی بحران کے خاتمے کیلیے پاکستان کی بھرپور مدد کریگا، حکومت ایران کی جانب سے 12کروڑ روپے کی لاگت سے خان بہادر میر غلام محمد خان تالپور ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈوباگو کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت مراکز اور اسکول کی عمارتیں تعمیر کرنے کے لیے 100ملین ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔

2

جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے حکم پر سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایران کی حکومت بھرپور مدد کررہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے خون کا نذرانہ دے کر آزادی حاصل کی ہے تاہم دشمن ملک ایران کی ترقی میں حائل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی ویر بحالی مظفر شجرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے۔ ایران نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ایران جلد ایٹمی قوت بن جائے تقریب میں احمد رضا ڈائریکٹر ایران ہائوسنگ سوسائٹی، ماجد جودی پروجیکٹ منیجر، سلطان کمرشلاتاشی ایران قونصل خانہ اور پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر کاشف گلزارڈپٹی کمشنر بدین کاظم جتوئی اور پرنسپل محمد اسماعیل میمن نے بھی شرکت کی۔دریں اثنا ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے 71 ملین کی لاگت سے بدین میں حکومت ایران کے تعاون سے 20بستر پر مشتمل رورل ہیلتھ سینٹر کاسنگ بنیاد ررکھا جس پر 12کروڑ روپے خرچ ہوںگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مظفر علی شجرہ نے ایران حکومت کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں