وزیر اعظم کی سرائیوو اولڈ سٹی میں واک نوادرات میں دلچسپی

سخت سردی کے باوجودمفلرسنگل کورٹ پہنے رکھا، ہم منصب سے تاریخ کے متعلق سوالات کیے

90کی دہائی میں بطوراپوزیشن لیڈر دورے کی یادوں کوتازہ ،معروف ریسٹورنٹ میں لنچ کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم نواز شریف جو بوسنیا ہرزیگووینیا کے تین روزہ دورے پر ہیں نے بدھ کو دوسرا روز انتہائی مصروف گزارا، انھوں نے سرکاری سطح کے اجلاس کے بعد اپنے میزبان ہم منصب کے ہمراہ سرائیوو کے اولڈ سٹی میں آدھا گھنٹہ واک کی جس کے دوران وزیراعظم نے بازار میں رکھی گئی تاریخی نوادرات میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور ان نوادرات کے متعلق ٹور گائیڈ سے معلومات لیں۔


وزیر اعظم نواز شریف نے سخت سردی کے موسم کو اوورکورٹ کے بجائے اپنے روایتی مفلر اور سنگل کورٹ پہن کر خوب انجوائے کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب سے اولڈ سٹی کی تاریخ کے بارے میں سوالات کیے اور ساتھ ہی 90 کی دہائی میں بطوراپوزیشن لیڈر بوسنیاہرزیگووینیا کے دورہ سے متعلق یادوں کو بھی تازہ کیا اور ان سے کہا جب وہ ماضی میں یہاں آئے تھے تو یہاں گولیاں چلتی رہتی تھیں مگر اب امن کے حالات خوش آئند ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو سرائیوو کے بازار میں ایک معروف ریسٹوررنٹ میں لنچ کروایا گیا،اولڈ سٹی میں موجود بوسنیا ہرزیگووینیا کے عوام بھی وزیراعظم پاکستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خو ش دکھائی دیئے۔
Load Next Story