ٹرمپ کا ایک بار پھر امریکا میں مسلمانوں کیخلاف سخت قوانین کا عندیہ

آپ لوگوں کو میرا پلان اچھی طرح معلوم ہے، مسلمانوں پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ٹرمپ کا ردعمل


ویب ڈیسک December 22, 2016
جو کچھ ہو رہا ہے وہ افوسناک ہے تاریخ نے ہمیشہ مجھے درست ثابت کیا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور ترکی میں ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔

فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ہمیشہ مجھے 100 فیصد درست ثابت کیا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے اور آپ لوگوں کو میرا پلان اچھی طرح معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والا حملہ انسانیت پر حملہ ہے اور ایسے حملوں کو جلد روکا جانا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: برلن ٹرک حملے کا ذمہ دار ترک تیونس شہری

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے سخت قوانین نافذ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: برلن میں تیز رفتار ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا، 12 افراد ہلاک

واضح رہے کہ 2 روز قبل جرمنی میں ہونے والے ٹرک حملے کے بعد اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش اور اسلامی شدت پسند تنظیمیں عالمی جہاد کے منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں عیسائیوں کو قتل کر رہی ہیں اور ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں