پاکستان کی عمدہ پرفارمنس شائقین کو سانپ سونگھ گیا
چنا سوامی اسٹیڈیم مو موجود ہزاروں تماشائی کئی بار دل ہاتھوں میں تھامنے پر مجبور
پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں پاکستان کی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کو سانپ سونگھ گیا۔
چناسوامی اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی کئی بار دل ہاتھوں میں تھامنے پر مجبور ہوگئے، 35 ہزار سے زائد کرائوڈ کی گنجائش رکھنے والا گرائونڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، تقریباً تمام لوگوں نے بھارتی ٹیم کی بلو جرسی زیب تن کررکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران کئی اتارچڑھائو آئے جس سے چناسوامی اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے جذبات بھی ڈانواں ڈول ہوتے رہے، کبھی ایسا ہوتا کہ کرائوڈ کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی اور پھر گرائونڈ پر ایسی خاموشی طاری ہوجاتی جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔
جب میچ کے شروع میں گمبھیر اور راہنے نے عمدہ بیٹنگ کی تو ہر شاٹ پر تماشائیوں نے تالیاں پیٹ پیٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا مگر جب پاکستانی اٹیک نے کم بیک کیا تو ہر گرتی وکٹ کے ساتھ ہی شائقین کے حلق خشک ہونے لگے۔
جب پاکستانی اننگز کے آغاز میں بھونیشور کمار نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تو تماشائیوں کا بس نہیں چل رہا تھا کہ فیلڈ کے اندر آکر ناچنا شروع کردیں لیکن محمد حفیظ اور شعیب ملک کی بیٹنگ نے انھیں پھر خاموش کردیا، جب آخر میں شعیب ملک نے وننگ چھکا جڑا تو اکثر لوگوں نے مایوسی سے سر اپنے ہاتھوں میں پکڑلیے۔
قبل ازیں صبح سے ہی بنگلور میں میچ کے حوالے سے کافی جوش وخروش تھا، لوگوں نے کئی گھنٹے قبل ہی گرائونڈ کا رخ کرنا شروع کردیا، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی وجہ سے انھیں کافی دیر قطاروں میں لگ کر چیکنگ کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا، اس کے باوجود لوگ سنسنی خیز مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے، بقیہ میچز میں گرائونڈ کھچاکھچ بھرے ہونے کی امید ہے۔