دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا

ایئرپورٹ بند کرنے سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان موٹروے فوٹو : ایکسپریس نیوز

شدید دھند کی وجہ سےلاہور ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے بند کردیا گیا جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے بھی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔



لاہور اور اس کے قریبی علاقوں میں رات کے وقت شدید دھند کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، لاہور سے کراچی اور اسلام آباد جانے والی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔


دوسری جانب لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کی لئے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Load Next Story