نیشنل گیمز مینز سنگلز ٹینس کا گولڈ میڈل یاسر خان کے نام

فائنل میں عقیل خان کو شکست، ڈبلز میں عقیل اور شہزاد کی پہلی پوزیشن

مجموعی طور پر48 گولڈ میڈلز کے ساتھ واپڈا کی پہلی پوزیشن برقرار۔ فوٹو فائل

32 ویں نیشنل گیمز میں واپڈا کی برتری برقرار اور وہ چوتھے روز کے اختتام پر48 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

سندھ 11 گولڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ پنجاب 10 طلائی تمغے لے کر تیسرے نمبر پر رہا۔ مینز سنگلز ٹینس کا گولڈ میڈل یاسر خان کے نام رہا، انھوں نے فائنل میں عقیل خان کو 7-5, 6-4 سے شکست دی، ہیرا عاشق نے احمد بابرکو 6-4، 6-4 سے ہراکر برانز میڈل وصول کیا۔ ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کے عقیل خان اور شہزاد خان نے پنجاب کے ہیرا عاشق اور خرم نذیر کو6-2, 6-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا،ایچ ای سی کے سعد مبارک اور عثمان اعجاز نے کے پی کے اسرار گل اور شاہین کو ہراکر برانز میڈل پایا۔

ایتھلیٹکس مقابلوں میں پول والٹ ویمنز فائنل میں واپڈا کی نسرین اختر نے 2.55 ٹائم کے ساتھ گولڈ، غزالہ ستار نے سلور اور ایچ ای سی کی صائمہ ارم نے برانز میڈل حاصل کیا۔ شاٹ پٹ ویمن فائنل میں واپڈا کی زینت پروین نے 11.10 فاصلے کے ساتھ گولڈ میڈل، نازیہ کوثر نے سلور اور ریلوے کی عابدہ نے برانز میڈل پایا۔ مینز جیولین تھرو فائنل میں ایچ ای سی کے الطاف حسین نے 65.55 میٹر فاصلے کے ساتھ گولڈ، واپڈا کے عرفان حسین نے سلور اور ایچ ای سی کے عالم صدام نے برانز میڈل حاصل کیا۔

ہائی جمپ ویمن فائنل میں واپڈا کی نسرین اختر نے 1.44 فاصلے کے ساتھ گولڈ، صائمہ سحر نے سلور اور ایچ ای سی کی صائمہ انعم نے برانز میڈل وصول کیا۔800 میٹر مینز ایونٹ کے فائنل میں واپڈا کے علی محمد نے 1.55.56 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، فرحان احمد نے سلور اور پنجاب کے محمد اکرم نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 800 میٹر خواتین فائنل میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے 2.35.34 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، سویرا واپڈا نے سلور اور ایچ ای سی کی فرحت بتول نے برانزمیڈل پایا۔

رگبی مقابلوں میں پنجاب نے پولیس کو 38-5 سے قابو کر کے گولڈ میڈل جیت لیا، ایچ ای سی نے بلوچستان کو ہراکر برانز میڈل پایا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اشرف تھے۔ جمناسٹک میں واپڈا نے 274.70 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ، ریلویز244.60 پوائنٹس سلور جبکہ پنجاب236.50 پوائنٹس کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا، ایچ ای سی چوتھے، پولیس پانچوں اور سندھ چھٹے نمبر پر رہا۔انفرادی سائیکلنگ ٹائم ٹرائل مینز میں واپڈا کے صابر نے46.28.89 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، میانداد ریلوے نے سلور اور ایچ ای سی کے حافظ طاہر نے برانز میڈل حاصل کیا۔ خواتین میں واپڈا کی راحیلہ بانو22.12.66 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، ایچ ای سی کی رضیہ سلور،ریلوے کی فضا برانز میڈل پانے میں کامیاب رہیں۔

روڈ ٹیم ٹائم ٹرائل مینز ایونٹ میں واپڈا نے 1.12.02 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، ایچ ای سی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل حاصل کیا۔ خواتین ٹیم ٹرائل ایونٹ میں واپڈا نے 21.28.17 ٹائم میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، ایچ ای سی نے سلور اور پنجاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں 500 میٹر پرون رائفل خواتین ایونٹ میں واپڈا کی عروج نے گولڈ، ایچ ای سی کی غزالہ نے سلور اور واپڈا کی مصباح نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ریپڈ فائر پسٹل مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے گولڈ، ایچ ای سی نے سلور اور اسلام آباد نے برانز میڈل وصول کیا۔




انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے زاہد علی نے گولڈ، جاوید عمر نے سلور اور اکرام ثاقب نے برانز میڈل حاصل کیا۔10 ایئر پسٹل خواتین کے ایونٹ میں پنجاب کے مشعل منیر نے گولڈ، ایچ ای سی کی صدف نے سلور اور ایچ ای سی کی عروج نے برانز میڈل جیتا۔ ڈبل ٹریپ مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے گولڈ، کے پی کے نے سلور اور اسلام آباد نے برانز میڈل پایا۔ انفرادی مقابلوں میں پنجاب کے عثمان چاند نے گولڈ، شاہ عالم نے سلور اور ندیم نے برانز میڈل حاصل کیا۔ مینز فٹبال کے لیگ میچز میں واپڈا نے پنجاب کو 2-1 سے ہرایا، فاتح ٹیم کے دونوں گول عارف محمود نے کیے،پنجاب کا واحد گول عبداللہ نے بنایا، خواتین میں پنجاب نے کے پی کے کو 3-0 سے زیر کیا، زارا اقبال، بشریٰ جمالی اور ایزا وحید نے گول کیے۔

واپڈا نے ایچ ای سی کو 2-1 سے مات دی،واپڈا کے دونوں گول زرینہ پروین جبکہ ایچ ای سی کا واحد گول سمیرا نے کیا۔ٹیبل ٹینس مینز فائنل میں واپڈا نے پاکستان ریلوے کو 3-2 سے ہرا کر گولڈ میڈل پایا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب نے ایچ ای سی کو 3-1 سے زیر کر کے برانز میڈل وصول کیا۔ خواتین کے مقابلے میں واپڈا نے سندھ کو3-0 سے ہرایا ، تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ایچ ای سی نے پنجاب کو3-1 سے مات دی، ویٹ لفٹنگ56 کلو کیٹیگری میں عبدالغفور واپڈا نے گولڈ، شہزاد احمد نے سلور اور احمد محمود نے برانز میڈل جیتا۔

62 کلو میں واپڈا کے محمد اشتیاق غفور نے گولڈ، یاسر علی پنجاب نے سلور اور عثمان اکبر واپڈا نے برانز میڈل حاصل کیا۔69 کلو گرام میں ایچ ای سی کے عمران اسماعیل نے گولڈ،ریلوے کے ابو سفیان نے سلور پنجاب کے محمد سلیم نے برانز میڈل پایا۔77 کلو گرام میں واپڈا کے محمد عرفان نے گولڈ، ریلوے کے منظور نے سلور اور ایچ ای سی کے علی شان نے برانز میڈل حاصل کیا۔

ویمنز جوجسٹو 50 کلو گرام میں واپڈا کی زویا نے گولڈ، پنجاب کی صبا نے سلور اور سندھ کی ایمان نے برانز میڈل وصول کیا۔ ویمنز بیس بال فائنل میں اسلام آباد نے بلوچستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل پایا، سندھ اور پولیس کا میچ برابر رہا جو بدھ کو دوبارہ ہوگا۔

چوتھے روز پوزیشن کچھ اس طرح رہی، واپڈا48 گولڈ ،22 سلور 16 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن۔ سندھ 11 گولڈ،6 سلور اور10 برانز کے ساتھ دوسرا نمبر، پنجاب 10 گولڈ،15 سلور اور10 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن،ایچ ای سی9 گولڈ،10 سلور اور21 برانز میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن۔
Load Next Story