مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے منظور وسان

2017 ملک کے لیے اچھا سال ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) کے لیے اچھا نہیں رہے گا، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک December 22, 2016
آصف زرداری کی واپسی سے ہل چل مچ گئی ہے، منظور وسان فوٹو: فائل

وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے اور نئے سال میں بھی یہ لوگ لڑتے رییں گے۔

کراچی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ہم جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن 2017 کا سال سرپرائز ہوگا، یہ ملک کے لیے اچھا سال ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) کے لیے اچھا نہیں رہے گا، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی لڑائی ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر زیادہ بولنا نہیں چاہتے، نئے سال میں یہ لوگ لڑتے رییں گے اور پیپلز پارٹی ترقیاتی کام کرتی رہے گی، مخالفین صرف پش اپس ہی لگاتے رہیں گے۔ 2017 میں عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت مزید کم ہوجائے گی۔

منظور وسان نے کہا کہ 2017 پاکستان بننے سے لے آج تک خفیہ رکھی گئیں تمام باتیں سامنے آجائیں گی، قاتلوں اور ان کےسرپرستوں کے ناموں کے راز سے پردہ اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی سے ہل چل مچ گئی ہے، پاکستان آصف علی زرداری کا گھر ہے وہ جب دل چاہے واپس آئیں گے۔

کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ 42 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 22 کلو میٹرکی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، اس کے علاوہ منصوبے کے تحت پانی کی لائنوں کی مرمت اور سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں