آسٹریلیا اور سری لنکا آج سے میلبورن میں مدمقابل

میزبان کو بدستور کلارک کے فٹ ہونے کا انتظار، مہمان ٹیم کا اسپنرز پر انحصار


Sports Desk December 26, 2012
سنگاکارا اس میچ میں مزید40 رنز بناکر 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں بدھ سے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ آئی لینڈرز کینگروز کا فاسٹ ٹریک پر اسپن اٹیک سے شکار کھیلنے کے خواہاں ہیں۔

یہ ان کیلیے سیریز میں واپسی کا آخری موقع ہے، مہیلا جے وردنے بھی بطور کپتان اپنی آخری سیریز کو یادگار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ سری لنکا نے یہاں پر واحد ٹیسٹ 1995 میں کھیلا جس میں مارک ٹیلر کی قیادت میں میزبان سائیڈ نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔آئی لینڈرزکی جانب سے پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں۔

6

دوسری جانب آسٹریلیا کو بدستور اپنے کپتان مائیکل کلارک کے فٹ ہونے کا انتظار ہے اگر وہ نہیں کھیل پائے تو شین واٹسن قیادت اور عثمان خواجہ ان کی جگہ سنبھالیں گے۔ کلارک کو ایک سال میں زیادہ رنز کے ریکارڈ میں رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑنے کیلیے 55 مزید رنز درکار ہیں، سنگاکارا مزید40 رنز بناکر 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرسکتے ہیں، کلارک سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کیلیے بدھ کی صبح فائنل فٹنس ٹیسٹ دیں گے، وہ پہلے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اگرچہ انھوں نے منگل کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور رننگ بھی کی مگر انھیں فوری طور پر کلیئر کرنے کے بجائے بدھ کی صبح تک کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ منگل کی پریکٹس کے متاثرہ حصے پر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے، مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ میں 100 فیصد تو نہیںدوڑ پایا مگر پورا یقین ہے کہ بدھ کو صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی، ان کے بارے میں کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اگر میں کوئی جواری ہوتا تو باکسنگ ڈے میں قیادت کیلیے کلارک پر ہی جوا کھیلتا، ہم ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں