پاکستانی فائٹ نے آسٹریلیا کو روٹیشن پالیسی بھلادی

کام کا انتہائی بوجھ پڑنے کے باوجود اسٹارک اورہیزل ووڈ اگلا ٹیسٹ کھیلیں گے


Sports Desk December 22, 2016
کام کا انتہائی بوجھ پڑنے کے باوجود اسٹارک اورہیزل ووڈ اگلا ٹیسٹ کھیلیں گے- فوٹو: اے ایف پی

برسبین میں پاکستانی فائٹ نے آسٹریلیا کو روٹیشن پالیسی بھلادی اور کام کا انتہائی بوجھ پڑنے کے باوجود مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے نصیب میں آرام دکھائی نہیں دیتا کیوں کہ دونوں کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچز کی الیون میں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد ہوتا ہے، جس میں سخت مشقت کے بعد اگلے میچ میں آرام دے کر توانائی بحال کرنے کا موقع دیا جاتا ہے،مگر برسبین میں پاکستان کی جانب سے زبردست فائٹ کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیے جانے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔

گابا میں پاکستان نے دوسری اننگز کے دوران ڈٹ کر بیٹنگ کی جس سے دونوں کو لمبے اسپیل کرنا پڑے تھے، پیسرز نے ٹریننگ سیشن اور پھر گابا ٹیسٹ کے دوران مجموعی طور پر 400، 400 بالز کیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی بالز کرنے کے بعد بولرز کو مناسب آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ 12ماہ قبل بھی ہیزل ووڈ نے پورے ٹیسٹ سیزن کے دوران بولنگ کی تھی، اب میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ کے دوران کھیلنے کی صورت میں اسٹارک پہلی بار تمام 6 ٹیسٹ میچزمیں حصہ لیں گے۔ ہیزل ووڈ اور اسٹارک کا جمعرات کو فٹنس ٹیسٹ ہوگا،اس کے بعد ان میں سے کسی کو آرام دینے یا پھر دونوں کو ہی ایم سی جی میں بھی کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

ٹیم فزیو الیکس نے کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ دونوں ہی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوں گے تاہم ابھی سڈنی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازو قت ہے،اس کا انحصار میلبورن ٹیسٹ کے دوران دونوں کی پرفارمنس پر بھی ہوگا، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے میچ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں