جنوبی افریقہ نے ٹاپ آفیشلز کی توہین پر فٹبال کوچ کو فارغ کردیا
مشابا اور جنوبی افریقی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ڈینی جورڈن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاپ آفیشلز کی توہین پر فٹبال کوچ ایفریم شیکس مشابا کو فارغ کردیاہے۔
گذشتہ ماہ ایک ورلڈ کپ کوالیفائر کے بعد 66 سالہ مشابا اور جنوبی افریقی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ڈینی جورڈن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، اس وجہ سے پہلے ہی انھیں برطرف کرنے کی توقع تھی۔ یہ واقع تب پیش آیا جب جنوبی افریقی ٹیم نے سینیگال کو 2-1 سے زیر کیا تھا، جورڈن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹچ لائن پر کوچ کو مبارکباد دی مگر انھوں نے نہ صرف توہین آمیز انداز میں ان کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو جھٹک دیا بلکہ گالم گلوچ بھی کی تھی۔ مشابا ایک ماہ قبل افریقہ کپ آف نیشنز کیلیے کوالیفائی نہ کرنے پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے غصہ میں تھے۔