حماد صدیقی کے کہنے پربلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی رحمان بھولا کا اعترافی بیان

فیکٹری میں آگ لگانے کے لیے کیمیکل کے پیکٹ حماد صدیقی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے، رحمان بھولا


ویب ڈیسک December 22, 2016
فیکٹری میں آگ لگانے کے لیے کیمیکل کے پیکٹ حماد صدیقی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے، رحمان بھولا، فوٹو؛ ایکسپریس/ فائل

لاہور: بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ لایا گیا جہاں ملزم کا ضابطہ فوجداری کے تحت اعتراف بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایف آئی اے ٹیم رحمان بھولا کو بنکاک سے کراچی لے آئی

ملزم نے بتایا کہ اس نے فیکٹری میں آگ لگانے کے لیے کیمیکل کے پیکٹ حماد صدیقی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری میں آگ لگائی، ملزم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رحمان بھولا کا جے آئی ٹی کے سامنے 25 قتل کا اعتراف

واضح رہے کہ ملزم رحمان عرف بھولا پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 258 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو گزشتہ دنوں انٹر پول نے بینکاک میں گرفتار کیا جہاں سے ایف آئی اے کی ٹیم اسے پاکستان لائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |