طیارہ حادثہ فرانسیسی ماہرین نے جہازکا بلیک باکس ڈی کوڈ کرکے ڈیٹا حاصل کرلیا

فرانسیسی کمپنی ڈیٹا کی مدد سے 3 سے 4 روز میں رپورٹ مرتب کرے گی جو تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی جائے گی، ذرائع

فرانسیسی کمپنی ڈیٹا کی مدد سے 3 سے 4 روز میں رپورٹ مرتب کرے گی جو تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی جائے گی، ذرائع فوٹو؛ ایکسپریس

KARACHI:
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں فرانسیسی ٹیم نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کردیا جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے اس کا اہم ڈیٹا اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کے تشکیل کردہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اب فرانسسیسی تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کیا اور وائس ریکارڈر سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ؛ انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں آئی، سول ایوی ایشن


ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیم نے وائس ریکارڈر سے کاک پٹ کا تمام ڈیٹا اور ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے جس میں پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا بلیک باکس میں جہاز کے انجن سمیت مختلف حصوں کی معلومات بھی موجود ہے جب کہ فرانسیسی کمپنی ڈیٹا کی مدد سے 3 سے 4 روز میں رپورٹ مرتب کرے گی جو تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ جہاز میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x560o6g
Load Next Story