کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک درجن سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا گیا

ڈاکو دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے نقدی سمیت موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔


ویب ڈیسک December 22, 2016
ڈاکو دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے نقدی سمیت موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

اورنگی ٹاؤن اقبال ماركیٹ میں چوروں کا تالا توڑ گروپ ایک درجن سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے نقدی سمیت قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بدھ اور جمعرات كی درمیانی شب اقبال ماركیٹ تھانے كے علاقے اورنگی ٹاؤن سیكٹر ساڑھے11 بلاك J میں تالا توڑ گروپ نے ماركیٹ میں كارروائی كرتے ہو ئے ایك درجن سے دكانوں كے تالے كٹر كی مدد سے كاٹ كر دكانوں میں موجود لاكھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے، واقعہ كی اطلاع جمعرات كی صبح دكانداروں كو ماركیٹ پہنچے پر ہوئی جس پر دكاندار دكانوں كے تالے ٹوٹے دیكھ كر مشتعل ہو گئے۔ دكانداروں كا كہنا ہے پولیس كو متعدد بار سیكیورٹی فراہم كرنے كی درخواست كی لیكن كبھی پولیس نے ان كی درخواست كو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی سیكیورٹی فراہم كی گئی، دكانوں میں نقب زنی كی واردات كے بعد مشتعل دكاندار سڑك پر نكل آئے اور انہوں نے اقبال ماركیٹ سے متصل مركزی سڑك پر ٹائر جلا كر سڑك كو ٹریفك كے لیے بند كردیا اور پولیس كے خلاف شدید نعرے بازی شروع كردی۔



احتجاج كرنے والے دكانداروں كا كہنا تھا كہ تالے توڑ گروپ كے كارندوں نے اورنگی ٹاؤن كی مختلف ماركیٹوں كے تالے توڑ كر وارداتیں كی ہیں لیكن پولیس ابھی تك كسی بھی ملزم كو گرفتار نہیں كرسكی، احتجاج كے باعث اقبال ماركیٹ سے متصل مركزی شاہراہ پر بدترین ٹریفك جام ہو گیا اور گاڑیوں كی لمبی قطاریں لگ گئیں جس كے باعث ٹریفك جام میں پھنسے ہوئے شہریوں كو شدید مشكلات كا سامنا كرنا پڑا، دكانوں میں نقب زنی كی واردات اور ٹریفك جام كی اطلاع ملتے ہی پولیس كی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل دكانداروں سے مذاكرات كیے اور واردات میں ملوث ملزمان كو فوری گرفتار كرنے كی یقین دہانی كرانے پر مشتعل دكانداروں نے اپنا احتجاج ختم كردیا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن سردار احمد نے بتایا كہ نقب زنی كی واردات رات ساڑھے 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے كے درمیان ہوئی اور واردات مجموعی طور پر10 دكانوں میں ہوئی جس میں مسلح ملزمان ایك لاكھ 60 ہزار روپے سے زائد كی نقدی ، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ كر فرار ہوئے۔ انہوں نے بتایا كہ جن دكانوں میں نقب زنی كی واردات ہوئی اس میں كریانہ، میڈیكل اسٹور، موبائل فونز شاپ اور ایزی لوڈ سمیت مختلف دكانیں شامل ہیں، پولیس نے فوری طور پر ماركیٹ كے 2 چوكیداروں كو حراست میں لے كے تفتیش كے لیے تھانے منتقل كردیا۔ اقبال ماركیٹ پولیس كے مطابق دكانوں میں نقب زنی كی واردات كا مقدمہ الزام نمبر متاثرہ دكانداروں كی مدعیت میں درج كركے تفتیش شروع كردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں