پیسرزکے فٹنس مسائل گرین کیپس کوڈرانے لگے
محمد عامر میلبورن ٹیسٹ سے قبل مکمل صحتیاب ہوجائیں گے،بولنگ اٹیک برقرار رکھنے کا امکان ہے،بیٹنگ کوچ
میلبورن ٹیسٹ سے قبل پیسرز کے فٹنس مسائل پاکستان کو ڈرانے لگے کیوں کہ محمد عامر دوہری انجریز کا شکار ہیں اور گذشتہ روز سہیل خان طعبیت خراب ہونے کے سبب پریکٹس نہ کر سکے البتہ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ محمد عامر جلد فٹ ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلیے قومی کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، انجری کے شکار محمد عامر بھی پریکٹس کیلیے آئے تو ٹانگ پر پٹی باندھ رکھی تھی، یاد رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ایک اسٹروک روکنے کی کوشش میں ان کا گھٹنہ بڑی شدت کے ساتھ زمین سے ٹکراگیا تھا، بعد ازاں بیٹنگ کرتے ہوئے مچل اسٹارک کی 152کلومیٹر کی رفتار سے آنے والی فل ٹاس گیند ران پر ٹکرانے سے سوجن ہوگئی، پیسر اگرچہ نیٹ میں بولنگ کرتے رہے تاہم انجریز کے اثرات سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا سکے۔
دوسری جانب خرابی صحت کے باعث سہیل خان بھی ٹریننگ میں شریک نہیں ہوسکے،ان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے ہوگئی، مینجمنٹ کو امید ہے کہ ایک روز آرام کے بعد پیسر جمعے کو میدان میں اترنے کے قابل ہوجائیں گے، یاد رہے کہ سابق کرکٹرز کی اکثریت کا خیال ہے کہ میزبان ٹیم میں لیفٹ ہینڈرز کی بڑی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے گرین کیپس دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو بھی آزمائیں تو بولنگ میں ورائٹی آجائے گی، سہیل خان اس وقت مہمان اسکواڈ میں شامل واحد رائٹ آرم پیسر ہیں،
ادھر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بتایا کہ محمد عامر کی ران پر سوجن اور قدرے کھچاوٹ ہے، البتہ وہ ٹیسٹ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، امکان ہے برسبین میچ کا بولنگ اٹیک ہی برقرار رہے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں محمد عامر اورمچل اسٹارک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہونا کوئی پریشانی والی بات نہیں،اس طرح کے واقعات کھیل کا حصہ ہیں۔