کراچی کو استعماری قوتوں نے بدامنی کا مرکز بنادیا لیاقت بلوچ

امید پاکستان کانفرنس سے خطاب، ترقی پسند دانشور ملک کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں۔


Staff Reporter December 26, 2012
الیکشن سے فرار کا راستہ نہیں دینگے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ،محمد حسین محنتی کا خطاب۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے جو لوگ پاکستانی شہریت رکھنا گوارا نہیں کرتے آج انھیں ریاست بچانے کی فکر ہورہی ہے۔

ترقی پسند دانشور پاکستان کو سیکولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،عالمی استعماری قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کراچی کو بدامنی کی آماجگاہ بنایا جا رہا ہے، کراچی پاکستان کا اقتصادی حب اور سر کا تاج ہے،جماعت اسلامی ترازو کے نشان سے انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت پنجاب کالونی گرائونڈ میں ایک روزہ امید پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

08

کانفرنس سے سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،نائب امیر راشد نسیم،لاہور کے امیر میاں مقصود احمد،کراچی کے امیر محمد حسین محنتی،ضلع جنوبی کے امیر عبد الواحد شیخ اور دیگر نے خطاب کیا، لیاقت بلوچ نے خطاب میں کہا کہ ملک میں بد امنی کا راج ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے، امید پاکستان کانفرنس کا انعقاد قوم کو ایک امید اور انقلاب کی نوید دے گا،قائد اعظم عشق رسول ؐ سے سرشار تھے ،پاکستان علامہ اقبال کی اسلامی فکر اور قائد اعظم کے وژن کے ساتھ سلامت رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں