بائیکاٹ آرٹس کونسل کے ممبر کاجمہوری حق ہے ہاشم رضا

آرٹس کونسل کراچی ادب اور ثقافت کا مظہر ہے, سید ہاشم رضا زیدی.


Staff Reporter December 26, 2012
آرٹس کونسل کراچی ادب اور ثقافت کا مظہر ہے, سید ہاشم رضا زیدی. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی ادب اور ثقافت کا مظہر ہے۔

ہم اس ادارے کی بہتری چاہتے ہیں شہر کے حالات جیسے بھی ہوںاس ادارے نے فن اور ثقافت سے محبت کرنے والے افراد کی ہمیشہ خدمت کی ہے ،الیکشن غیر جانب دار ہونے چاہیے جن ممبران کو تحفظات تھے انھوں نے بائیکاٹ کیا اور میں سمجھتا ہوں بائیکاٹ ہر ممبر کا جمہوری حق ہے تمام کارروائی قانون کے مطابق ہو رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کے سالانہ الیکشن 2013کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ممبران کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنائے جائینگے تاکہ الیکشن بھی کمپیوٹرائزڈ ہوںگے اورجعلی ووٹ کا گماں ہی نہ رہے اور نتائج کسی بھی وقت با آسانی حاصل کیے جاسکیں۔

آرٹس کونسل زندہ دل لوگوں کا ادارہ ہے اس بات کا ثبوت آپ کی بڑی تعداد میں یہاں آمد ہے، انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شہر میں ادبی محافل کا انعقاد ہواور دنیا میں ہمارا مثبت پیغام پہنچے ، بعد ازاں 2012کے حسابات کی رپورٹ پیش کی گئی اور 2013کے لیے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میںالیکشن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن،ا حمد شاہ اعجاز فاروقی پینل سے صدر کے امید وار محمد احمد شاہ،نائب صدر کے امید وار محمود احمد خان ،سیکریٹر ی کے امید وار پروفیسر اعجاز فاروقی،اور خازن کی امید وار ڈاکٹرہما میر بھی موجود تھیں،جنرل باڈی کے اجلاس کے ایک گھنٹے بعد پولنگ کا آغاز ہوا جو ساڑھے 8 گھنٹے تک جاری رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں