آرٹس کونسل ادب اور ثقافت کا گہوارہ ہے سماجی شخصیات

آرٹس کونسل جمہوری ادارہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، شہلا رضا۔

آرٹس کونسل جمہوری ادارہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، شہلا رضا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہاکہ آرٹس کونسل جمہوری ادارہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔


ہم نے ہر آمرانہ دور میں امن اور اپنے حقوق کی جنگ لڑی ہے ،آرٹس کونسل کراچی ادب اور ثقافت کا گہوارہ ہے اور اس کی ترقی میں برسر اقتدار پینل نے بے انتہا کام کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ ہمیں کام کرنے والے افراد کی قدر کرنی چاہیے ،پاکستان اور اس کے اداروںکی ترقی کے لیے ہمیں الزامات کی سیاست سے نکلنا ہوگا ،صنعتکار ایس ایم منیر نے کہا کہ احمد شاہ اور انکی ٹیم اس ادارے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاؓں ہیں، ادب سے محبت کرنے والے افراد کو اس قافلے کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہماری آواز مشترکہ طور پر دور تک جائے۔

سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ نظریاتی اختلافات اپنی جگہ مگرآرٹس کونسل نے عالمی اردو کانفرنس ،مشاعرے اور ادبی محافل کاباقاعدگی انعقاد کرکے اس ادارے کونہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول کیا ہے،اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ فنکاروں نے آج سے قبل آرٹس کونسل کے الیکشن پر اتنی توجہ نہیں دی ،آرٹس کونسل کے ممبران احمد شاہ گروپ کو مزید موقع فراہم کریں، اس موقع پر سابق اسپیکر سندھ اسمبلی باری جیلانی،عابد علی، مرزا اختیار بیگ، ماجد جہانگیر،کاشف خان،میاں زاہد،یاور مہدی سمیت بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
Load Next Story