اسلام آباد کو جرائم سے پاک شہر بنایا جائے چوہدری نثار

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام میں شہر نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔


ویب ڈیسک December 23, 2016
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے شہر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو جرائم سے پاک شہر بنایا جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں انہیں ایف آئی اے افسران نے اپنی کارکردگی اور شہر کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ایف آئی اے نے رواں سال میں 500 اشتہاری ملزمان كو گرفتار كیا جب كہ 872 اشتہاریوں كے شناختی كارڈزبلاك كردیئے،1100 سے زائد افراد کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں مختلف مقامات پرمستقل اور خاص طور پردفتری واسكولوں كے اوقات میں ٹریفك جام رہنے كاسخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفك كوآئندہ 24 گھنٹوں كی مہلت دیتے ہوئے كہا ہے كہ وہ جامع حكمت عملی بنائیں تاكہ اسلام آباد میں كہیں بھی كسی بھی صورت كسی شاہراہ پرٹریفك جام نہیں ہونی چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں