لاہور کےعلاقے کوٹ لکھپت میں گھر میں آتشزدگی سے ماں بیٹی جاں بحق

جھلس کر زخمی ہونے والے باپ اور دیگر دو بیٹیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک December 23, 2016
جھلس کر زخمی ہونے والے باپ اور دیگر دو بیٹیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، ریسکیو ذرائع، فوٹو؛ فائل

کوٹ لکھپت میں گھر میں آتشزدگی سے ماں اور بیٹی جاں بحق جب کہ باپ اور 2 بچیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں باپ اور 3 بچیاں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں اور ایک بیٹی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت صائمہ اور بچی کی ایمان کے نام سے ہوئی جب کہ باپ اور دیگر دو بیٹیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ گھر میں آگ لگنے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں