شامی فوج کا حلب پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

حلب پر کنٹرول حاصل کرنا صرف شامی حکومت کی ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادیوں کی بھی کامیابی ہے،صدر بشارالاسد


ویب ڈیسک December 23, 2016
حلب پر کنٹرول حاصل کرنا صرف شامی حکومت کی ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادیوں کی بھی کامیابی ہے،بشارالاسد۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: شامی فوج نے باغیوں سے 6 سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے حلب سے شہریوں کے مکمل انخلا کے بعد پورے شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ فوج کی جانب سے شہر پر قبضے کے اعلان کے بعد صدر بشارالاسد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حلب پر کنٹرول حاصل کرنا صرف شامی حکومت کی ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادیوں کی بھی کامیابی ہے۔

عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کے مطابق حکومت اور باغیوں کے درمیان انخلا کے معاہدے کے بعد 4 ہزار باغی اپنی ذاتی گاڑیوں میں مشرقی حلب سے روانہ ہوگئے جب کہ انخلا کے منصوبے کے تحت 34 ہزار افراد پہلے ہی شہر چھوڑ چکے تھے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق وہ شہر سے انخلا کا جائزہ لینے کے لئے اپنے مبصرین بھیجیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں