امریکی ڈالر 108 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں روپے پر دباؤ، ڈالر40 پیسے مہنگا، انٹربینک میں ریٹ معمولی کم


Business Reporter December 23, 2016
یوروکی قیمت میں0.75روپے اضافہ، پاؤنڈ کی قدربرقراررہی، فاریکس ایسوسی ایشن۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل روپے پر دباؤ برقرار ہے اور گزشتہ روز امریکی ڈالرکی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اب ڈالر کی قدر 109روپے سے صرف 40پیسے کی دوری پر رہ گئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 40 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 108.20روپے سے بڑھ کر 108.60 روپے پرجا پہنچی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 1پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.86روپے سے کم ہوکر 104.85 روپے اورقیمت فروخت 104.91 روپے سے کم ہوکر104.90روپے پر آگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر میں بھی 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 112روپے سے بڑھ کر 112.75روپے اور قیمت فروخت113.50روپے سے بڑھ کر 114.25روپے پر ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 133.25روپے اورقیمت فروخت 134.75 روپے پربرقرار رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں