پی ٹی آئی کا یوٹرن پی پی کے اتحاد میں شمولیت سے معذرت

مشترکہ اپوزیشن کا اتحاد خطرے میں پڑگیا، یوٹرن پر پارٹی میں اختلافات نے جنم لیناشروع کردیا

پیپلزپارٹی کیساتھ مل کرکرپشن کے خلاف آواز بلندکرناوقت کی ضرورت ہے، رہنماؤں کا مشورہ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی(رپورٹ:عمیرعلی انجم) تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھریوٹرن کی پالیسی اختیارکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت مخالف اتحادمیںشامل ہونے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعدمشترکہ اپوزیشن کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی پانامالیکس اسکینڈل کے معاملے پراب کسی بھی سیاسی جماعت سے بات نہیں کرے گی، تحریک انصاف وفاقی حکومت کی کرپشن کے خلاف تنہا تحریک چلائے گی تاہم پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اس حوالے سے اتحاد نہیں کیاجارہا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کی جانب سے یوٹرن کی پالیسی کے سبب پارٹی میں شدید اختلافات نے جنم لیناشروع کردیاہے، پی ٹی آئی کے کچھ اہم رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کومشورہ دیاہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرحکمراں مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی کرپشن کے خلاف آوازبلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ کچھ رہنمااس بات سے اختلاف رکھتے ہیں۔


 
Load Next Story