عامرخان سے شدید نفرت ہے سلمان خان کا انکشاف

گھر والوں کے خیال میں فلم "دنگل" میری فلم "سلطان" سے بہت بہترہے، سلمان خان


ویب ڈیسک December 23, 2016
فنکارعامرخان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھک رہے ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اور مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان آپس میں ایک دوسرے کے اتنے اچھے دوست ہیں اکثر دونوں ایک ساتھ گھومتے نظرآتے اور ایک دوسرے کی فلموں کو بڑھ چڑھ کر پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن سلمان خان نے اپنے تازہ ترین بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر خان سے شدید نفرت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی نئی ریلیزہونے والی فلم "دنگل" نے اسکریننگ کے دوران فنکاروں کوخوب محظوظ کیا جہاں سب ہی عامرخان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھک رہے ہیں لیکن عامرخان کے سپر اسٹار دوست سلمان خان ان کی کامیامی سے جلنے لگے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سنجے دت نے سلمان خان کو مغرور قرار دے دیا

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اداکارکی نئی فلم "دنگل" کو ان کے گھر والوں نے دیکھا اور اُن کے خیال میں ''دنگل'' سلمان خان کی فلم ''سلطان'' سے بہت بہترہے۔ اداکارنے لکھا کہ ذاتی طور پر عامر خان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن پیشے کے اعتبارسے عامر خان سے شدید نفرت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |