وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کی ملاقات ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق گائیڈ لائن بھی دی


ویب ڈیسک December 23, 2016
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے. فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم نواز شریف سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے نو منتخب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گائیڈ لائن دی جب کہ ملاقات میں ملک کو درپیش اندونی و بیرون مسائل کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو چند روز قبل ہی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |