عراقی شہر موصل میں کاربم دھماکوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 15 عام شہری جبکہ 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، عراقی وزارت دفاع


ویب ڈیسک December 23, 2016
ہلاک ہونے والوں میں 15 عام شہری جبکہ 8پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، عراقی وزارت دفاع : : فوٹو : فائل

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی مارکیٹ میں ہونے والے یکے بعد دیگرے 3 کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر موصل میں ہونے والے 3 بم دھماکوں میں اب تک 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارت دفاع نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کے علاقے گوجالی میں واقع ایک پرہجوم بازار میں کار کے ذریعے 3 دھماکے کئے گئے جن میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں 15 عام شہری اور 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکا

دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |