ہاتھوں سے معذور دانش نے پاؤں سے تصویر بنا ڈالی
کچھ نہ کرنے کے بجائے عزم وحوصلے سے زندگی میںآگے بڑھنے کوترجیح دی
KOLKATA:
بلند حوصلہ اور فولادی قوت ارادی یہ ساری خوبیاں کسی ایک شخصیت میں جمع ہونا مشکل ہوتی ہیں لیکن کراچی میں ایک ہونہار ایسا بھی ہے جس میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں ، یہ غربت و افلاس کا مارا بچہ دانش ہے ،
دیکھی تو اس نے زندگی کی صرف دس بہاریں ہیں مگر اس کا عزم وحوصلہ اور مثالی ہمت بڑے بڑوں کو فرط حیرت سے انگلیاں دانتوں میں دابنے پر مجبور کردیا، اپنے بھائیوں میں تیسرا نمبر رکھنے والا عزم وحوصلے میں اول نمبرپر ہے، دانش پیدائشی طور پر نہ صرف دونوں ہاتھوں سے محروم ہے بلکہ اس کو والد کی سرپرستی بھی حاصل نہیں،
کفالت کی تمام ذمے داری والدہ کے کاندھوں پر آگئی ہے ،والدہ کرائے کے ایک کمرے کے مکان میںتن تنہا چار بچوں کی کفالت اور زندگی کی گاڑی کھینچ رہی ہیں،کپڑوں کی سلائی کرکے اپنا اوراپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں ،دانش ہے تو معذور ہے مگر اس معذوری کو اس بچے نے معمولات زندگی میں مجبوری و رکاوٹ نہیں بننے دیا قدرت نے اگر اس کو دو ہاتھ نہیں دیے تو کیا ہوا،
اسے دو پیر تو دیے ہیں جنھیں وہ کھانے پینے کیلیے استعمال کرتا ہے اور تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہے،وہ حیرت انگیز طور پر اپنے پاوں کی انگلی میں پنسل پکڑ کر باآسانی تصاویر بناکر سب کو حیران کردیتا ہے،گھر کے نزدیک ایک اسکول میں زیر تعلیم ہے