طاہر القادری کے جلسے کے اخراجات کی تحقیقات شروع

ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس ڈیٹا کی چوری کی تحقیقات میں فارنسک ماہرین سے مدد لی جارہی ہے

ملک بھر کے ٹیکس چوروں کی فہرست تیار کرلی ہے، ممبر ایف بی آراسرار رئوف. فوٹو: آئی این پی / فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبران لینڈ ریونیو اسرار رئوف نے بتایا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر لاہور میں ایف بی آر کے حکام نے طاہر القادری کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے اخراجات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

طاہر القادری کے گوشواروں میں ٹیکس چوری پائے جانے پر سخت کارروائی ہو گی۔ ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس ڈیٹا کی چوری کی تحقیقات میں فارنسک ماہرین سے مدد لی جارہی ہے۔ ایف بی آر نے ملک بھر کے ٹیکس چوروں کی فہرست تیار کرلی ہے' کسی ٹیکس چور سے رعایت نہیں ہو گی' جلد بھرپور اور سخت ایکشن شروع ہو گا۔




' آئی این پی' سے بات چیت کرتے ہوئے اسرارر ئوف نے بتایا کہ علامہ طاہر القادری جب سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں گے تو اس میں دیکھا جائے گا کہ جلسے پر کتنے اخراجات آئے اور ان کی آمدن کیا ہے انھوںنے کہا کہ ایف بی آر اخراجات اور آمدنی کا ریکارڈ سامنے آنے پر ایکشن لیتا ہے۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے ٹیکس ڈیٹا کی اشاعت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ دی گئی پندرہ روز کی ڈیڈ لائن کے اندر ہی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوا دی جائے گی ۔

Recommended Stories

Load Next Story