الویروپیٹرسن کو جان کا خطرہ لاحق باڈی گارڈ رکھ لیا

خدشہ تھا کہ میچ فکسنگ تحقیقات کے دوران انھیں اور فیملی کو زندگی کے خطرات لاحق ہیں، پیٹرسن


Sports Desk December 23, 2016
الویرو پیٹرسن نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے ’ پلی بارگین ‘ کے تحت 2 برس کی پابندی کوقبول کیا تھا : فوٹو :فائل

میچ فکسنگ میں 2 برس کی پابندی کا شکار جنوبی افریقن کرکٹر الویرو پیٹرسن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی حفاظت کے لئے گارڈ رکھ لیا ہے۔

میچ فکسنگ پر2 برس کی پابندی سے دوچار جنوبی افریقی کرکٹر الویرو پیٹرسن نے اپنی حفاظت کو لاحق خطرات کے پیش نظر' باڈی گارڈ ' رکھ لیا ہے ، پیٹرسن کی فلاحی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر کو خدشہ تھا کہ میچ فکسنگ تحقیقات کے دوران انھیں اوران کی فیملی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

الویرو پیٹرسن نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے ' پلی بارگین ' کے تحت 2 برس کی پابندی کوقبول کیا تھا،ان کا ابھی بھی یہ اصرار ہے کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں، جنوبی افریقی بورڈ نے ان پر منفی افراد کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے، شواہد کی مکمل تفصیلات نہ دینے اور ثبوتوں کو ضائع کرنے کے الزامات عائدکیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں