پی آ ئی اے کی کوئٹہ سے قندھار کیلیے فضائی سروس شروع

مزید نئے روٹس شروع کرینگے، ایم ڈی کیپٹن جنید، فیصلہ خوش آئند ہے، افغان قونصل جنرل


Staff Reporter December 26, 2012
کوئٹہ:پی آئی اے کی کوئٹہ سے قندھار کے لیے پہلی پرواز کے مسافر جہاز میں سوار ہورہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر منگل 25 دسمبر سے کوئٹہ سے قندھارکی پروازکاآغازکردیا ہے۔

منگل کوپہلی پرواز پی کے 198 قندھارپہنچ گئی۔ پی آئی اے کے مزید نئے روٹس متعارف کرانے کے لیے روٹس مپ بھی تیارکرلیاگیا، نئے جہاز بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہوںگے۔کوئٹہ سے قندھار پہلی پرواز میں قومی ایئر لائن کے منیجنگ ڈائریکٹرکیپٹن ریٹائرڈ محمد جنید یونس اورافغان قونصل جنرل غلام محمد بہادرسمیت دیگر متعلقہ حکام نیسفر کیا۔ افتتاحی پرواز کاافتتاح باقاعدہ فیتہ کاٹ کرکیاگیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پی آئی اے نے کہاکہ کوئٹہ سے قندھار فضائی روٹ پر پی آئی اے کی ہفتہ میں 2 پروازیں ہر منگل اور جمعرات کوروانہ کی جائیں گی۔

10

یہ فضائی روٹ کامیاب ثابت ہوگا جس سے مسافروں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے نے آئندہ سال مزید روٹس متعارف کرانے کا روٹس مپ بھی مرتب کرلیا ہے جس کے تحت بارسلونا اور شکاگو کیلیے فضائی سروس شروع کی جائے گی ۔کوئٹہ میں تعینات افغان قونصل جنرل غلام محمد بہادر نے کوئٹہ سے قندھار کیلیے فضائی سروس کے آغازکوخوش آئند قرار دیا اورکہا کہ فضائی سروس سے کوئٹہ سے قندھار جانے والے مسافروں کے مسائل میں کمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |