لاہور ماں اور 4بچوں میں ایڈزکا انکشافاسپتال داخل

متاثرہ بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال تک ہیں، والد ایڈز سے فوت ہو چکا ہے،خالدہ اشرف


Numainda Express December 26, 2012
متاثرہ بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال تک ہیں، والد ایڈز سے فوت ہو چکا ہے،خالدہ اشرف

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ برکی میں ماں سمیت 4 بچوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔

مریضوں کو مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا جبکہ بچوں کا والد پہلے ہی ایڈز سے جاں بحق ہو چکا ہے۔ الخدمت خواتین فاؤنڈیشن شعبہ ہیلتھ کی انچارج خالدہ اشرف نے بتایا کہ برکی کے علاقہ برکا میں فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے 150مریضوں کا طبی معائنہ کیا، اس دوران ایک بیوہ خاتون اور اس کے 4 بچوں میں ایڈز کی علامات پائی گئیں جنہیں مقامی اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

13

خالدہ اشرف کے مطابق پسماندہ علاقوں میں غربت کے باعث لوگوں کی حالت بہت خراب ہے انھیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں، لوگ ہیپاٹائٹس، شوگر، ٹی بی اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں جس کا وہ علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں