سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر کیریئر کو طول دینے کے لیے پُراعتماد

35 سالہ ٹینس اسٹار کے بائیں گھٹنے کا آپریشن رواں برس ہوا تھا


Sports Desk December 23, 2016
35 سالہ ٹینس اسٹار کے بائیں گھٹنے کا آپریشن رواں برس ہوا تھا ۔ فوٹو: فائل

سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر کیریئر کو طول دینے کے لیے پُراعتماد ہیں۔

سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر کیریئر کو طول دینے کے لیے پُراعتماد ہیں، انہیں یقین ہے کہ گھٹنے کی انجری کے سبب 6 ماہ تک کھیل سے دوری پلیئنگ کیریئر کو دوام بخشنے میں مددگار ہوگی، 35 سالہ ٹینس اسٹار کے بائیں گھٹنے کا آپریشن رواں برس ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے کمر کی انجری کے سبب فرنچ اوپن میں شرکت سے گریز کیا، فیڈرر یکم جنوری سے شروع ہونے والے مکسڈ ٹیم ایونٹ ہوپ مین کپ کے ذریعے کھیل میں واپس آئیں گے، جہاں ان کی جوڑی دار ہموطن بیلینڈا بینسک ہوں گی، فیڈرر نے جولائی میں 6 ماہ کی دوری اختیار کرتے ہوئے مکمل فٹنس بحالی پر زور دیا تھا، انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ میرے لیے انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن مستقبل میں مجھے اس کا فائدہ ہوگا، میں اب اپنے پلیئنگ کیریئر کو طول دے پاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں