الیکشن میں بڑے خون خرابے کا اندیشہ ہےخفیہ ادارے
دہشت گرد بڑی سیاسی شخصیات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انٹیلی جنس ذرائع
ایسے موقع پر جبکہ حکومت بروقت انتخابات کرانے پراصرارکررہی ہے انٹیلی جنس ذرائع نے خبردارکیا ہے کہ اس مرتبہ الیکشن میں اتنا خون خرابہ ہوگاکہ ماضی کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا۔
انٹیلی جنس ذرائع نے یہ وارننگ دہشت گردی کی حالیہ لہرجس میں اے این پی کے رہنمابشیربلوربھی جاں بحق ہوگئے ہیں کے تناظر میں دی ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے اگلے الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھنے کوسب سے بڑا چیلنج قراردیاہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم کے دوران بڑی سیاسی شخصیات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حکومت کوالیکشن ملتوی کرنے کی تجویزبھی دی ہے یانہیں۔