اجازت ملنے پر بینظیر قتل کے حقائق بتائے جائینگے قائم علی شاہ

بینظیر کی پانچویں برسی میں 10لاکھ افراد شرکت کرینگے، مزار پر حاضری کے بعد گفتگو


Numainda Express December 26, 2012
بینظیر کی پانچویں برسی میں 10لاکھ افراد شرکت کرینگے، مزار پر حاضری کے بعد گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے شہیدبینظیربھٹوکی شہادت کوپانچ سال مکمل ہورہے ہیں۔

محترمہ کی برسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میںملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی شہدابھٹوکے چاہنے والے10لاکھ سے زائدافرادشرکت کررہے ہیں،بینظیربھٹوکے مزار پرحاضری دینے کے بعدبرسی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام بی بی کی شہادت کو نہیں بھولے، بینظیر بھٹو کوکم وقت ملاتاہم انھوںنے عوام کی بڑی خدمت کی، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پہلے بھی بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دی تھی اس بار بھی وہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینگے۔

18

اگر پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے انھیں اجازت دی تو وہ حقائق27دسمبر کے جلسے میں عوام کے سامنے بھی لائیںگے۔بلاول بھٹو زرداری برسی کے روزسے پارٹی کی قیادت سنبھالیںگے،طاہر القادری کو ملک آئے چاردن ہوئے اور انھیں ریاست بچانے کی فکرہے،وہ آمریت کے دور میں کچھ نہیں بولے، جمہوریت کے دور میں پتہ نہیں کہاں سے آگئے ہیں۔ کراچی میں بھی خطرات رہتے ہیں لیکن ہم بڑے سانحے کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بہت سے دہشتگرد پکڑے اور مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |