مسئلہ فلسطین کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائےصدر زرداری

کراچی:صدر آصف علی زرداری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو نشان امتیاز سے نواز رہے ہیں۔


Staff Reporter/staff Reporter December 26, 2012
کراچی:صدر آصف علی زرداری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو نشان امتیاز سے نواز رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

وہ منگل کو گورنر ہائوس میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں غیر مبصر رکن کا درجہ ملنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، پاکستان میں فلسطین کے نئے سفیر ولید ابو مالک، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی و صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

صدر زرداری نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کو ہونا چاہیے۔ہم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی بستیوں اور تعمیرات کی مخالفت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ تاریخ کا سبق ہے کہ کسی قوم کے حق خود ارادیت کو زیادہ دیر تک طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں