آسٹریلیا ٹیم سلیکشن کے حوالے سے تذبذب کا شکار

چھٹے نمبر پربیٹنگ آل راؤنڈرکوشامل کرنے کی خواہش، مناسب پلیئرموجود نہیں


Sports Desk December 24, 2016
جنوری کے بعد سے وارنر بھی کوئی سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ فوٹو: فائل

میلبورن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا ٹیم سلیکشن کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے،مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی میچ فٹنس یقینی نہیں، نک میڈنسن پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے،کارٹ رائٹ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی اوسط درجے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے آغاز میں زیادہ وقت باقی نہیں بچا لیکن آسٹریلیا ٹیم سلیکشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرپا رہا، سلیکٹرز کیلیے ایک مشکل یہ بھی ہے کہ کینگروز چھٹے نمبر پر کسی بیٹنگ آل راؤنڈر کو شامل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، نک میڈنسن پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے،ان کی خراب فارم بھی باعث تشویش جبکہ متبادل بھی نظر نہیں آرہا، کارٹ رائیٹ کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیلے، انھوں نے 16فرسٹ کلاس میچز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 44.50کی اوسط سے رنز بنائے ہیں لیکن بولنگ میں 41.93کی ایوریج سے 15وکٹیں حاصل کی ہیں، شیفلڈ ٹرافی میں انھوں نے 74.75کی اوسط سے صرف 4 شکار کیے،یوں وہ آل راؤنڈرکا خلا پُر کرنے کے اہل نہیں سمجھے جا سکتے، جنوری کے بعد سے وارنر بھی کوئی سنچری نہیں بناسکے ہیں۔

دوسری جانب اسٹارک اور ہیزل ووڈ کی میچ فٹنس یقینی نہیں، دونوں نے برسبین میں 50،50اوورز کرائے تھے، سخت گرمی میں بہت زیادہ بولنگ کے سبب ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان موجود ہے، ایک ٹیم آفیشل نے کہا کہ دونوں پیسرز یقینی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہونگے، دیکھنا یہ ہے کہ میلبورن میں بھی مسلسل بولنگ سے ان کی فٹنس کو خطرات لاحق نہ ہوں، عمومی طور تو کہہ سکتے ہیں کہ دونوں دستیاب ہونگے تاہم موقع پر جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی بات کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔