2012 ریکارڈ قانون سازی کے باوجود احتساب بل منظورنہ ہوا

20ویں آئینی ترمیم، فیئر ٹرائل، حلقہ بندیوں کے بل سمیت 30سے زائد بل پاس کیے گئے

20ویں آئینی ترمیم، فیئر ٹرائل، حلقہ بندیوں کے بل سمیت 30سے زائد بل پاس کیے گئے فوٹو: گوگل/فائل

پارلیمنٹ نے 2012ء کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی، نگراں سیٹ اپ سے متعلق 20 ویں آئینی ترمیم اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے فیئرٹرائل بل سمیت 30 سے زیادہ بل پاس کیے گئے تاہم احتساب بل منظور نہیں کیاجاسکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے پانچویں سال کے دوران موجودہ حکومت نے 25 سے زائد،اپوزیشن اراکین نے 40 سے زائد بل دونوں ایوانوں میں پیش کیے۔ اس دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل، حلقہ بندیوں کے ترمیمی بل، خواتین کے حقوق سے متعلق بل، انسانی حقوق کمیشن بل، غریب بچوں کیلیے مفت تعلیم کی فراہمی کا بل 2012 اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل سمیت تقریباََ30 بل پاس کیے گئے۔ فیئر ٹرائل بل کی منظوری کوسنگ میل قرار دیا گیا۔




2012 ء کے دوران بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب بل پر سال ہا سال سے جاری اختلاف رائے دور نہ ہو سکا۔ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ تاریخی قانون سازی کے باوجود عوامی مسائل کے حل پر زیادہ توجہ نہیں دی جا سکی۔ عام آدمی کوآج بھی وہی مسائل درپیش ہیںجوپانچ سال قبل تھے۔
Load Next Story