کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل کراچی میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی


ویب ڈیسک December 24, 2016
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی. فوٹو: فائل

کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کی درخواست پر کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 سے 25 دسمبراور31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |