پنجاب حکومت کی کرپشن کے ثبوت نیب کودینگےراجا ریاض

رپیڈ بس منصوبے پر نیب کا نوٹس لینا اربوں روپے کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے


INP December 26, 2012
اگرشفاف احتساب ہو جائے تو کئی ن لیگیوں کو جیل جانا پڑیگا، اپوزیشن لیڈر. فوٹو: آن لائن/فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ رپیڈ بس منصوبے پر نیب کا نوٹس لینا منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہمارے پاس بھی پنجاب حکومت کی کرپشن کے ثبوت ہیںجو وقت آنے پرنیب میں پیش کیے جائیں گے، اگر شفاف احتساب ہو جائے تو بہت سے (ن) لیگیوں کو جیل جانا پڑے گا۔

10

نیب کی جانب سے ریپیڈ بس منصوبے پر پنجاب حکومت سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کیے جانے کے حوالے سے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے یہ کہہ دیا تھا کہ ریپیڈ بس کا منصوبہ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ کمیشن کا منصوبہ ہے اور جتنی بڑی کرپشن اس منصوبے میں ہوئی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔پنجاب حکومت کے منصوبوں میں کسی نہ کسی حوالے سے کرپشن ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کے پاس بھی ثبوت ہیںجووقت آنے پرنیب کو دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |