دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی پالیسی بنانا ہوگی شہباز شریف

عام انتخابات مقررہ وقت پرہونے چاہئیں،بشیر بلور کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کے بعدگفتگو


Numainda Express December 26, 2012
میٹرو بس پراجیکٹ تاریخی عجوبہ ہے، ٹرانسپورٹ کے کلچرمیں تبدیلی آئے گی:وزیر اعلیٰ نے چونگی امرسدھو سے گجومتہ تک میٹرو بس چلائی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہانتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے قومی پالیسی بنانا ہو گی اور قومی قیادت کو اس اہم مسئلے پر اکٹھا ہونا ہوگا،عام انتخابات مقررہ وقت پرہونے چاہئیں۔

ن لیگ قائد اعظم ؒ کا خواب پورا کریگی، میٹرو بس پراجیکٹ ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا ایک عجوبہ ہے جس سے ٹرانسپورٹ کے کلچر میں نمایاں تبدیلی آئے گی، میٹرو بس سروس ن لیگ کی پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے جس سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ، تیزرفتار اور باکفایت سفری سہولتیں میسرآئیں گی، آج آزمائشی طور پرمیٹرو بسیں چلائی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں یہ بسیں عوام کو باقاعدگی سے سفری سہولتیں کی فراہمی شروع کر دیں گی،جمہوریت کو بچانے کے لیے انتہا پسندی کے خلاف یک زبان ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو میٹرو بس سروس کے آزمائشی اجرا کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چونگی امرسدھو سے گجو متہ تک میٹروبس خود بھی چلائی۔اتفاق بس اسٹیشن سے گجومتہ تک میٹرو بس سروس کا آزمائشی طور پر اجرا کیاگیا۔

11

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم قائد اعظم کے موقع پر آج میٹروبس سروس آزمائشی طور پر شروع کی گئی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی کنجی نوجوانوں کے پاس ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بشیراحمد بلور کی بم دھماکہ میں شہاد ت پر تعزیت کے لیے بلور ہائوس پشاور گئے اور انھوں نے بشیر احمد بلور کے اہلخانہ کے ساتھ دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی اور وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور سے بھی بشیر احمد بلور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں