صوابی 3سگی بہنیں والدین اور شیرخوار بچے سمیت قتل

تھانہ یارحسین میں تینوںمقتولہ بہنوں کے شوہروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی


News Agencies December 26, 2012
تھانہ یارحسین میں تینوںمقتولہ بہنوں کے شوہروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی فوٹو: فائل

لاہور: صوابی کی یونین کونسل سرد چینہ کے علاقے میرہ بکاخیل میں سسرال سے روٹھ کر میکے بیٹھی تین سگی بہنیں اپنے والدین اورایک شیرخواربچے سمیت قتل کردی گئیں۔

مقامی تھانے میں تینوںمقتولہ بہنوں کے شوہروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پیراورمنگل کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افرادامیر نوش نامی شخص کے گھرمیں دروازہ توڑکر داخل ہوئے اور امیر نوش ،اس کی بیوی مسماۃ بغدادہ،ایک سالہ شیر خوار نواسی حنا دختر اقرار آمین ، بیٹیوں21 سالہ انجمن ، 22 سالہ نسیم اور26سالہ نقراز کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔بتایاگیاہے کہ امیرنوش کی تینوں بیٹیاں سسرال سے روٹھ کرمیکے آئی ہوئی تھیں۔

16

تھانہ یارحسین میں مقتولہ بہنوں کے شوہروں فیاض سکنہ سخا کوٹ ، فضل آمین ساکن جلبئی ، سلمان ساکن نواگئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اورپولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں